اکشے کمار کے ساتھ کھڑا یہ بچہ بالی ووڈ کا سپر سٹار بن گیا

اکشے کمار کے ساتھ کھڑا یہ بچہ بالی ووڈ کا سپر سٹار بن گیا

233 0 0

ممبئی: (ویب ڈیسک) سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر آج کل ایک تصویر بہت وائرل ہے۔ جس میں بالی ووڈ کے مشہور اداکار اکشے کمار کے ساتھ ایک بچہ کھڑا ہے۔ اس تصویر کو پوسٹ کرکے پوچھا گیا ہے کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ اکشے کمار کے ساتھ کھڑا یہ بچہ کون ہے؟ سوشل میڈیا پر پوسٹ ہوتے ہی اس تصویر کو پسندیدگی سے دیکھا جا رہا ہے کیونکہ اکشے کمار کے ساتھ کھڑا یہ بچہ اب خود بالی ووڈ کا ایک بڑا اداکار بن چکا ہے۔ اب اس کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے اور اس نے بالی ووڈ کو کئی یادگار اور کامیاب فلمیں دی ہیں۔
تصویر میں نظر آنے والا یہ بچہ دراصل بالی ووڈ کا مشہور اداکار رنویر سنگھ ہے، جس نے بیںڈ باجا اور بارات سے اپنے کامیاب فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ اس کے بعد رنویر سنگھ نے لیڈیز وز رکی بہل، دل دھڑکنے دو، رام لیلا اور باجی راؤ مستانی جیسی سپر ہٹ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اپنے ایک انٹرویو میں اکشے کمار نے رنویر سنگھ کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ رنویر میں کمال کی فنکارانہ صلاحیتیں موجود ہیں۔ اگر انھوں نے اپنی جدوجہد اسی طرح جاری رکھی تو وہ جلد ہی شہرت کا وہ مقام حاصل کر لیں گے جو حاصل کرنے میں انھیں طویل عرصہ لگا۔